سیالکوٹ(ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کےرہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی لابیز چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپانسر کررہی ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ9مئی کےواقعے کے پیچھےبھی ان لابیز کا ہاتھ ہے۔
سابق وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ وہی لابیز عالمی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل کر کےدے رہی ہیں۔
انہوں نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے،وہ شخص جس نے ایک ملعون کا کیس لڑا اسےاپنا وکیل مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس بارات لیکر کچے کے ڈاکوؤں تک پہنچ گئی
خواجہ آصف نےمزید کہاکہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی وکیل جیفری رابرٹس کو اپنی جیب سےفیس دے گا؟