سندھ ہائی کورٹ سے ڈاکٹر عاصم کو بڑا ریلیف مل گیا

کراچی(ہم دوست نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرنےکا حکم دےدیا۔

عدالتِ عالیہ میں ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف17 ارب روپےکی کرپشن کےریفرنس کی سماعت جسٹس کے کےآغا کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے کرتےہوئے فیصلہ سنادیا۔

سندھ ہائی کورٹ نےاحتساب عدالت کےدائرہ اختیار سےمتعلق ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کےوکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نےمؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پر بطور وزیرمن پسند کمپنیوں کو گیس دینے کے الزام میں ریفرنس بنایاگیا ہے۔

فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ نئےقانون کےبعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کےدائرہ سماعت میں نہیں رہا۔

جسٹس کےکے آغا نے کہاکہ اب نئی ترمیم آ گئی ہے،قانون سازی پارلیمنٹ کاحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں آج بھارت اور نیپال مدمقابل
فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نےکہاکہ17 ارب روپےکی کرپشن کا جےجے وی ایل ریفرنس خلافِ قانون ہے۔

Leave a Reply