دبئی سے کراچی پہنچے کنٹینر سے غیر ملکی شراب برآمد

کراچی(ہم دوست نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نےدبئی سےکراچی پہنچے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں غیرملکی شراب برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق غیر ملکی شراب کی8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کےلیے بک کروائی گئی تھیں۔

ترجمان کےمطابق اس سلسلےمیں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اے این ایف نےملک کےدیگر علاقوں میں مختلف کارروائیوں کےدوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کےپانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کےقریب مسافر بس میں سوار 2ملزمان سےمجموعی طور پر 2کلو چرس اور 480 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹر سائیکل سوار سے6 پیکٹ چرس برآمد ہوئی۔

یونیورسٹی روڈ پشاور سےملزم سے464نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں،ہنگو کےرہائشی ملزم نےمنشیات یونیورسٹی کےطلباء کو فروخت کرنےکا اعتراف کیا ہے۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرمسافر کے پیٹ سے ہیروئن سےبھرے86کیپسول برآمد کیےگئے،خیبر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر EK-637 کےذریعے دبئی کےلیے روانہ ہو رہا تھا۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق خیبر کےعلاقے زخہ خیل میں2کارروائیوں میں اسمگلنگ کےلیے چھپائی گئی 20کلو چرس برآمد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ سے ڈاکٹر عاصم کو بڑا ریلیف مل گیا
تمام ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کےمزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply