ڈالر مزید 1.36 روپے مہنگا

کراچی( ہم دوست نیوز)گزشتہ روز معمولی سستا ہونےوالا امریکی ڈالر آج کاروبار کےآغاز میں انٹر بینک میں چند پیسےسستا ہوا تھا جو بعدمیں مہنگا ہونےلگا۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے36 پیسےمہنگا ہونے کےبعد 307 روپےکا ہوگیا۔

نگراں حکومت میں انٹر بینک میں ڈالر18روپے51 پیسےمہنگا ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر305 روپے64پیسے پربند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر9روپےسستا ہونے کےبعد324 روپےکا ہو گیا۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کےدرمیان ڈالر کی قیمت میں17روپےکا فرق ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح دکھائی دینےوالا کاروبار کا مثبت رجحان بعدمیں منفی میں تبدیل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100انڈیکس82 پوائنٹس کی کمی سے45 ہزار 625پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس45ہزار707 پوائنٹس پر بندہوا تھا۔

Leave a Reply