خاتون اوّل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واشنگٹن(ہم دوست نیوز)امریکی خاتون اوّل جِل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تاہم صدرجوبائیڈن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق72سالہ جِل بائیڈن کو بیماری سےمتعلق معمولی علامات ہیں اور اس دوران وہ گھر پرہی رہیں گی۔

رپورٹس کےمطابق جِل بائیڈن کا گزشتہ سال بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سےکہاگیا ہےکہ80سالہ صدر جوبائیڈن کا پیر کی شام کووڈ ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ ٹیسٹ منفی آیا،صدر کی مکمل نگرانی جاری رہےگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر کی مسٹر فرانس وان ڈیل سے ملاقات
غیرملکی میڈیا کےمطابق حالیہ ہفتوں کےدوران امریکا میں کورونا اور اس کےباعث اسپتال میں داخل ہونےوالےمریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Reply