چینی خاتون نے انوکھے انداز میں سٹور سے آئی فون چرا لیا

بیجنگ(ہم دوست نیوز)چین میں ایک خاتون کےپاس آئی فون خریدنےکی رقم نہ تھی تو اس نےایپل اسٹور میں چوری سےبچانےکیلئے لگائی گئی تار کو دانتوں سےکتر کر فون چوری کرلیا۔

خاتون کا نام شیو ہے،رواں مہینے کےاوائل میں چین میں ان کا بہت تذکرہ کیاگیا۔

چین کےفوجیان صوبے کےشہر فوزو میں خاتون نےایپل اسٹور میں نہایت منفرد انداز میں آئی فون چرایا۔

وہ ڈسپلے پر لگےہوئے ون کا معائنہ کرنےکے بہانےفون اٹھاتی ہیں اور تار کتر لیتی ہیں۔

تار کترتے کےساتھ ہی الارم بجالیکن اسٹور کا عملہ سمجھا کہ غلطی سےبج رہا ہے اور انہوں نےتوجہ نہ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیر کی مسٹر فرانس وان ڈیل سے ملاقات
خاتون آئی فون لےکرفرار ہوگئیں لیکن عملے کو احساس ہوا فون چوری ہوا ہےتو انہوں نےسی سی ٹی وی پولیس کو دےکر خاتون کو گرفتار کروا دیا۔

Leave a Reply