ایشیا کپ: سپر فور کے میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

کولمبو(ہم دوست نیوز)ایشیا کپ کےسپر فور مرحلے میں اگلےمیچز کولمبو میں ہوں گے،کولمبو میں آنے والے دنوں میں بارش کی پیشگوئی ہے،جس کے باعث میچز کےمتاثر ہونےکا خدشہ ہے،کولمبو میں سپر فور مرحلےکےمیچز 9ستمبر سےشیڈول ہیں۔

ایشیا کپ سپر فور کےپہلے میچ میں پاکستان ٹیم بنگلادیش کو 7 وکٹ سےشکست دیکر کولمبو پہنچ گئی، جہاں سپر فور کےباقی میچزسمیت فائنل کھیلا جانا ہے،مگر کولمبو میں ہونےوالی بارشیں میچز پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

خدشہ ظاہر کیاجارہا ہےاگلےدس روز تک کولمبو شدید بارش کی زد میں رہےگا۔اگر ایسا ہوا تو پاکستان ایک فتح کےساتھ فائنل میں پہنچ جائےگا۔

بنگلادیش پہلا میچ ہار چکی ہے،بھارت اور سری لنکا نےبھی اگر کوئی میچ نہ کھیلا تو اگلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔فائنل میں بھی بارش ہوئی اور میچ نہ ہوسکا تو مشترکہ ونر ٹرافی کےحقدار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی خاتون نے انوکھے انداز میں سٹور سے آئی فون چرا لیا
دوسری جانب بھارتی ٹیم کولمبو میں ہونےوالی تیز بارش کےباعث صرف انڈور پریکٹس تک محدود رہی۔ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے ایک روزقبل سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

Leave a Reply