shahbaz

شہبازشریف کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر شہبازشریف کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا

شہبازشریف آج فلسطین کے سفارت خانے جائیں گے

شہبازشریف مسجداقصی اور فلسطینی علاقوں پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہاریک جہتی کریں گے

شہبازشریف پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کا پیغام دیں گے

شہبازشریف ممتاز حریت رہنما اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ مریم اورنگزیب

کشمیر ہاوس میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں سید علی گیلانی کے دست راست اشرف صحرائی کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا ۔مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آزادجموں وکشمیر کے لئے پارلیمنٹری بورڈ کا اجلاس بھی آج منعقد ہوگا

شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں آزادجموں وکشمیر کے انتخابات کے لئے امیداروں سے متعلق غور ہوگا

Leave a Reply