Firing

بیوی نے فائرنگ کر دی

شوہر کا بیوی پر تشدد کی خبریں تو عام سے بات مگر رحیم یار خان میں ایک منفرد خبر موصول ہوئی ہے جس میں میاں بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آ کر بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو شدید زخمی کردیا, پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تھانہ صدر پولیس خانپور کے مطابق کوٹلہ ماہی کے علاقے میں اولاد نہ ہونے پر اور روز روز کے طعنوں سے تنگ آ کر بیوی نغمہ نے 30 سالہ شوہر عامر پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.ملزمہ کی ساس کا کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے پر میاں بیوی کے مابین جھگڑا رہتا تھا. پولیس نے ملزمہ بیوی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے.

Leave a Reply