hayat

اداکارہ مہوش حیات سیاست میں آنے کی خواہشمند

معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز کی حامل مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنا میری خواہش ہے، جب بھی موقع ملا تو ضرور قدم رکھوں گی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنی نجی زندگی اور مستقبل کے ارادوں سے بھی آگاہ کیا۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگ سوشل میڈیا پر ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جس سے ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے، مشہور شخصیت ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارا دل پتھر کا ہے یا ہم کچھ محسوس نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ کوئجھی بھی فلم سائن کرنے پہلے میں سکرپٹ کا مطالعہ کرتی ہوں اور فلم میں اپنے کردار کا جائزہ لیتی ہوں، میری سب سے پہلی ترجیح اچھا کردار ہوتا ہے، اس میں بہتری کیلیے ڈائریکٹر سے صلاح مشورہ بھی کرتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی زندگی پر مبنی ایک فلم پر کام ہورہا ہے اس میں ضرور کام کروں گی، پہلے سیاست میں اتنی دلچسپی نہیں تھی البتہ کرنٹ افیئرز شوق سے دیکھتی تھی۔

Leave a Reply