Usman

‘ ابن العربی’ فلسطین میں امن کیلئے دعا گو

لاہور(ھم دوست نیوز)عالمی شہرت یافتہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ابن العربی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار عثمان سوکوت فلسطین میں امن کیلئے دعا گو ہیں۔

اداکار عثمان سوکوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے ابن العربی کے انداز میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ۔اداکار عثمان سوکوت نے اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب فلسطین میں امن کیلئے دعا کریں!‘
اداکار کی اس پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے بھی فلسطین میں امن کے لئے دعا کی۔
واضح رہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 217 فلسطینی شہید اور 1400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔جبکہ سیکڑوں عمارتیں بھی اب ملبے میں تبدیل ہوکر جارحیت اور ظلم کی کہانی بیان کررہی ہیں۔

Leave a Reply