Rakhi

راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا سے ملتا جلتا قرار دیدیا

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا رائے سے مشابہہ قرار دیدیا۔

اداکارہ راکھی ساونت نے سمندری طوفان کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ‘‘بھارت میں کورونا نے تباہی مچائی ہوئی ہے ، ملک میں پہلے ہی آکسیجن کی کمی چل رہی ہے ایسے میں تھوڑے بہت پودے تھے وہ بھی کل طوفان سے گرگئے ، اب ہم کیسے زندہ رہیں گے ۔

ایک مداح نے سیلفی لینے کی خاطر اداکارہ کے قریب آنے کی کوشش کی تو راکھی نے اسے خبردار کردیا کہ میرے پاس مت آنا اور پوز بناتے ہوئے کہا کہ دور سے ہی تصویر لے لو۔ ویسے بھی میں دور سے ہی اچھی لگتی ہوں، دور سے دیکھو تو میں ایشوریا رائے لگتی ہوں لیکن نزدیک آکر دیکھو تو راکھی ساونت ہی لگتی ہوں۔

Leave a Reply