SS

درخواستیں واپس لینےکی استدعا منظور

لاہور(ھم دوست نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی توہین عدالت اور عدالتی فیصلے پرعمل درآمد کی درخواستیں واپس لینےکی استدعا منظور کرلی، وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی مخالفت کی.

بلیک لسٹ سے شہباز شریف کا نام نکالنے کے فیصلے پرعمل درآمد کے لیے دائر درخواستوں کی واپسی کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت آج ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی، شہباز شریف کی جانب سے درخواست اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے باعث درخواست واپس لینا چاہتے ہیں

Leave a Reply