CTD

کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگر دگرفتار

راجن پور(ھم دوست نیوز ) کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگر دگرفتار کرلیا۔ دہشتگر د کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ھم دوست نیوزکے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارمبینہ دہشت گرد واپڈا ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن کو نشانہ بنانے کا پلان بنا رہا تھا۔مبینہ دہشت گرد سے 5 کلو گرام بارودی مواد اور سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکا م کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کو مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply