تفصیلات کے مطابق لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کا مکروہ دھندہ جاری ہے۔ ہم دوست نیوز کو موصول ہونے والی خبر کے مطابقہ مردہ مرغیوں کی بوریاں گوشت کی مارکیٹوں پر سپلائی کی جا رہی ہیں۔
شہریوں میں اس خبر کو لے کر خاصی تشویش پائی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا کہ اسی لئے تو شوارما کا ریٹ 50 روپے ہی رہتا ہے چاہے مرغی کا 250 روپے فی کلو ہو یا 400 روپے فی کلو ۔ وجہ یہ ہے کہ ہمیں مردہ مرغیاں کھلائی جا رہی ہیں۔ لاہوریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔