Decision

خفیہ نیلامی کا عمل غیر آئینی قرار

لاہور ( ھم دوست نیوز) توشہ خانہ کے تحائف کی خفیہ نیلامی سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ریماکس دیے کہ خفیہ نیلامی میں عوام کو شامل نہ کرنا پنجابی کے جملے ” توہاڈی اوقات نہیں اے ” کے مترادف ہے ۔ عدالت نے خفیہ نیلامی کا عمل غیر آئینی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے تحائف کی خفیہ نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ دو ریاستوں کے اہم شخصیات کے مابین تحائف دیے جاتے ہیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے کہا کہ شخصیات نہیں بلکہ ریاست کا ریاست کو تحفہ ہوتا ہے، شخصیات ریاست پاکستان کیلئے گفٹ لیتی ہیں ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کروڑوں کی چیزیں کوڑیوں کے بھاؤ بکنے پر تشویش ہے ، ان چیزوں سے متعلق عجائب گھر بنا دیا جائے, حکومت اس پر قانون سازی کرے ۔ ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی غیر آئینی قرار دے دی ۔

Leave a Reply