IK

” اینٹی کرپشن پنجاب کی کارکردگی میں واضح فرق ہے “

اسلام آباد ( ھم دوست نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کے ادوار کی کارکردگی میں واضح فرق ہے ، ہماری حکومت کے 31 ماہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 220 ارب روپے کی وصولی کی ، اس کے برعکس ن لیگ کے 10 سال کا ریکارڈ خراب ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دس سالوں کے دوران سرکاری اراضی صرف دو ارب 60 کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرائی گئی ۔ دو ارب 35 کروڑ کی نقد وصولی کی گئی جبکہ ن لیگ کے 10 سالہ ادوار میں صرف 43 کروڑ کی وصولیاں کی گئیں ۔پی ایم ایل این کے آخری 10 سالوں کے دوران بالواسطہ نقدی وصولی صفر رہی جب کہ پی ٹی آئی کے دور میں اب تک 26 بلین روپے ہے۔

Leave a Reply