ch nisar oath

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے.

چوہدری نثارعلی خان نے اپوزیشن بنچ پربیٹھ کر رکن پنجاب اسمبلی کا حلف لیا۔ قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے چوہدری نثار سے حلف لیا۔

نون لیگ کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے تقريبا تين سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھایا ہے۔ چوہدری نثار 2018 کے عام انتخابات ميں آزاد حیثیت سے کامياب ہوئے تھے مگر حلف نہيں اُٹھايا تھا۔

اپنے بيان ميں چوہدری نثار نے واضح کيا تھا کہ حلف اٹھانے سے قطعاً اُن کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی اور اسمبلی سے کسی قسم کی مراعات، تنخواہ یا ٹی اے ڈی اے نہیں ليں گے۔انہوں نے کہا کہ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔ الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور سیاسی میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہوگی۔

دو روز قبل چوہدری نثار ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی کے باعث حلف اٹھائے بغیر پنجاب اسمبلی سے واپس چلے گئے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے لوگوں سے پوچھیں ان کی نمائندگی کررہا ہوں یا نہیں۔ میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، عمران خان کو مشورہ ہے ٹھنڈا کرکے کھائیں

Leave a Reply