سعودی عرب کا گھریلو ملازمین کے حوالے سے ایک اور اقدام

سعودی عرب کا گھریلو ملازمین کے حوالے سے ایک اور اقدام

سعودی عرب کی حکومت نے گھریلو ملازمین کی انشورنس کرانا لازمی قرار دے دیا ۔ سعودی عرب میں ریکروٹنگ کمپنیوں پر بیرون ملک سے لائے جانے والے گھریلو ملازمین کی انشورنس کرانے کی پابند لگادی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔انشورنس اخراجات ملازم لانے کے مجموعی اخراجات میں شامل کئے جائیں گے، انشورنس دو سال کے لیے ہوگئی تاہم اس کے بعد کفیل کو اختیار ہے کہ وہ انشورنس جاری رکھے یا نہیں۔

Leave a Reply