ڈبلن(ھم دوست نیوز) آئر لینڈ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کیخلاف قرار دار کو منظور کرلیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار کسی یورپی ملک نے فلسطین پر اسرائیل کے جبری الحاق کو تسلیم کیا ہے۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت بھی کی ہے۔یہ قرا ردار اس حوالے سے بھی تاریخی ہے کہ پہلی دفعہ کسی یورپی ملک نے اسرائیل کے لیے قبضے کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔آئرلینڈ میں کئی اراکین پارلیمنٹ نے فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments