اسلام آباد ( ھم دوست نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تین صوبوں کے اعتراض کے باوجود ٹی پی لنک کینال کھولنا اشتعال انگیز ہے ۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹی پی لنک کینال کھولنے سے کراچی ، بدین اور تھر سمیت سندھ کے زیریں علاقے بنجر ہو رہے ہیں ، ٹی پی لنک کینال کے کھولنے سے سندھ کے بیراجوں میں 42.28 فیصد پانی کی کمی ہو رہی ہے ۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ پانی کی کمی کے باوجود سندھ بلوچستان کو اس کے حصے کا پانی دے رہا ہے ۔