اداکارہ ماورہ حسین کا کہنا ہے کہ وہ عام طور پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنیوالے مسائل پر اپنی رائے دینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔
ماورہ حسین نے سوشل میڈیاکے ذریعے سماجی مسائل سے متعلق آواز اٹھانے کا اظہار کیا۔
ماورہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم ایشو ہے جس پر آپ کو بہت محتاط ہوکر چلنا پڑتا ہے کیوں کہ اگر آپ کسی ایک مسئلے پر بات کرتے ہیں تو آپ سے کہا جاسکتا ہے کہ آپ نے دوسرے مسئلے پر تو بات ہی نہیں کی اس کا مطلب ہے آپ برے ہی ہیں۔