Amazon

ایمیزون کا بڑا فیصلہ

دنیا کی سب سے بڑی آن لائن کمپنی نے بالی ووڈ کے قدیم ترین اسٹوڈیو کو خریدنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایمیزون نے ایم جی ایم اسٹوڈیو اس کی گزشتہ پینتیس سال میں بنائی گئی چار ہزار فلموں اور سات ہزار سے زائد شوز کو ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زائد میں خریدنے کا اعلان کیا ہے، جس میں مشہور فلمیں جیمز بانڈ اور دی ہیبٹ بھی شامل ہیں۔

اس خریداری کا بنیادی مقصد ایمیزون کی ویڈیو اسٹریمنگ سروس “پرائم” پر ناظرین کے لیے زیادہ سے زیادہ نیا تفریح مواد پیش کرنا ہے اور یہ ایمیزون کی دوسری بڑی خریداری ہے، اس سے قبل دو ہزار سترہ میں ایمیزون نے امریکا کا ایک ہول فوڈ گروسری اسٹور چودہ ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

ایمیزون کی جانب سے ایم جی ایم اسٹوڈیوز کو خریدنے کی خبر حال ہی میں میڈیا انڈسٹری سے آنے والی دوسری بڑی خبر ہے، جس کا مقصد نیٹ فلیکس اور ڈزنی پلس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

Leave a Reply