لاہور(ھم دوست نیوز ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف اور جمعیت علماءاسلام کے قائد مولانا فضل کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگی جہاں شہباز شریف کو عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
ھم دوست نیوز کے مطابق شہباز شریف کے ہمراہ ن لیگ کے سینئر رہنما بھی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوگا اور شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو اتحاد میں دوبارہ شامل کرنے سے متعلق تجاویز بھی دیں گے۔