Dacoity

بزرگ دکاندارنے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں بزرگ دکاندار نے ڈکیتی ناکام بنادی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو نے خریدار بن کر دودھ کی دکان سے خریداری کی اور موقع دیکھ کر دکان میں گھس کر بزرگ دکاندار پر اسلحہ تان لیا۔

بزرگ شہری نے مسلح ڈاکو کو دبوچا اور کاؤنٹر پر گرا کر گھونسوں کی بارش کردی ،دکاندار کے خوف سے ڈاکو اپنا اسلحہ چھوڑ کر جان بچا کر فرار ہوگیا۔

پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply