سعد رضوی کو عدالت سے ریلیف نہ مل سکا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کی درخواست مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے کلعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے درخواست دائر کی تھی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی درخواست پر سماعت کی۔ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جب نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے، ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس کے مطابق حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کا احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی۔ حافظ سعد رضوی کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے ، صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کاروائی امن کے لیے ہے ۔ کلعدم تحریک لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امان خراب رہا۔