خاتون اول نے صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
خاتون اوّل بشریٰ عمران خان نے لاہور میں شیخ ابو الحسن شازلی صوفی ازم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔خاتون اوّل نے اس موقع پر ریسرچ سینٹر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، انہیں لائبریری میں رکھی گئی کتابوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر جدید تحقیق کے اداروں جے اسٹور، آکسفورڈ، کیمبرج اور ہارورڈ جیسے ممتاز تعلیمی اداروں کی ای لائبریریز سے منسلک کیا جائے گا۔پنجاب بھر سے شہریوں کو ریسرچ سینٹر تک ریموٹ رسائی دی جائے گی تاکہ لوگ گھر بیٹھے اس سے مستفید ہو سکیں۔