عمران خان عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے

عمران خان عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے

اسلام آباد(ھم دوست نیوز)وزیراعظم عمران خان آج عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے۔ ھم دوست نیوز نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام کو عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے، اور عوام کے لئے ٹیلی فون لائنز شام 4 بجے کھول دی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، عوام وزیراعظم سے براہِ راست گفتگو کیلئے 051-9210809 ملا کر اُن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں سال چوتھی مرتبہ شہریوں سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔

Leave a Reply