" ہرحملہ حکومت کے ناقد صحافیوں پر ہی کیوں ہوتاہے؟ " سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سعد رفیق

” ہرحملہ حکومت کے ناقد صحافیوں پر ہی کیوں ہوتاہے؟ ” سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سعد رفیق

لاہور(ھم دوست نیوز) ) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے صحافی پروٹیکشن بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سوال اٹھا یاہے کہ ہرحملہ حکومت کے ناقد صحافیوں پر ہی کیوں ہوتاہے؟

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہناتھا کہ آئین جمہوراور ووٹ کی حرمت کی بات کرنیوالے صحافی ہی نامعلوم حملہ آوروں کا نشانہ کیوں بنتے ہیں؟یہ حملے باہمی تلخی کو زہربنارہے ہیں، بڑھتی نفرت داخلی استحکام کیلئے خطرناک ہے۔

ان کا کہناتھا کہ صحافی پروٹکیشن بل کی بجائے سوچ اور رویے بدلنے ہوں گے۔

Leave a Reply