قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنےکی ہدایت کی ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظوری روکنےکیلئے حکمت عملی کا جائزہ لے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کی سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں اور بجلی، گیس، دوا، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حقائق کو سامنے لایا جائے۔