حکومتی معاشی اعدادو شمار ناقابل اعتبار اور قوم سے دھوکا ہیں

“حکومتی معاشی اعدادو شمار ناقابل اعتبار اور قوم سے دھوکا ہیں”

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے معاشی اعداد و شمار پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مشاہد حسین سید اور محمد زبیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سابق وزرائے خزانہ نے اجلاس کو ملک کے معاشی حقائق کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں بجٹ کے موقع پرعوامی مفادات کے تحفظ کیلئے سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

Leave a Reply