پشاور(نمائندہ ھم دوست نیوز)
اپشاور میں اسمبلی چوک پر یونیورسٹی ملازمین پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے 10 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
پشاور کی جامعات کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں اسمبلی چوک پہنچ کر خیبر روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا۔
مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، اس دوران 10 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مظاہرین کے منتشر ہونے پر خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا۔
Load/Hide Comments