تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ مکمل فعال، ’سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کا آغاز

تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ مکمل فعال، ’سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کا آغاز

(نمائندہ ھم دوست نیوز)
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ  نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے اور اب یہاں سے سامان کی ترسیل کے لیے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔

پیر کو گوادر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آسٹریلیا سے24 ہزار ٹن کا جہاز پرسوں لنگر انداز ہوگاجس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان ہوگا۔‘

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ گوادر فری زون کا فیز ون60 ایکٹر پر تھا جس کی تکمیل ہو چکی ہے، جبکہ فری زون فیز ٹو کی تیاری جاری ہے جو 21 سو 21 ایکٹر پر محیط ہے۔

Leave a Reply