لاہور(ھم دوست نیوز) پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کر ڈالی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی تک3 لاکھ 55 ہزار208 ہیلتھ کئیر ورکرز کو پہلی اور 2 لاکھ 18 ہزار 973 کوکوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔
پنجاب میں 26لاکھ47 ہزار 913کو پہلی اور7لاکھ 15ہزار 536 افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے اور مجموعی طورپر 39 لاکھ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگاچکے ہیں۔دو ماہ قبل پنجاب میں صرف 98 ویکسی نیشن سینٹرز قائم تھے جن کی اب تعداد 359 ہے، جون اور جولائی میں ویکسی نیشن کی تعداد کو دوگنا کر دیا جائے گا۔