سرفراز احمد براستہ بحرین ابوظہبی روانہ

سرفراز احمد براستہ بحرین ابوظہبی روانہ

کراچی(ھم دوست نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز احمد سمیت 6 افراد براستہ بحرین ابوظہبی روانہ ہوگئے۔

پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے ذیشان اشرف اور زید عالم سمیت لاہور سے4 کھلاڑی کراچی پہنچے جبکہ کراچی سے سرفراز احمد اور میڈیا منیجر عماد حمید ابوظہبی روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فلائٹ دستیاب نہ ہونے کے سبب سرفراز احمد کی رونگی میں ایک دن کی یاخیر کی گئی تھے۔

Leave a Reply