زمین کا تنازعہ نوجوان کی جان لے گیا

زمین کا تنازعہ نوجوان کی جان لے گیا

لاہور(ھم دوست نیوز )رائیونڈ سٹی میں زمین کا تنازعہ نوجوان کی جان لے گیا، فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کا باپ بھی زخمی ہو ا۔

تفصیلات کے مطابق چک بوٹا لدھیکی میں زمین کے تنازع پر ملزم عرفان، عمران، شعیب اکرم اور شاہ زمان نے فائرنگ کر کے 22 سالہ شاہ زیب کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر مقتول کا باپ بھی شدید زخمی ہو گیا ۔ ملزمان واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply