پٹواری اور ایکسائز انسپکٹر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پٹواری اور ایکسائز انسپکٹر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

لاہور(ھم دوست نیوز)اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پٹواریوں اور 1 ایکسائز انسپکٹر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق شیخو پورہ سے پٹواری محمد اکمل کو جبکہ اوکاڑہ سے اسلم پٹواری کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکپتن سے بھی ایک ایکسائز انسپکٹر عابد شاہین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Leave a Reply