پاکستانی ڈراما سیریل “زندگی گلزار ہے” اب بھارتی چینل پر نشر کیا جاے گا.

ممبئی(ھم دوست نیوز)بھارتی چینل ‘زی ٹی وی’ نے پاکستان کا مقبول ترین ڈراما سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ کو نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زی ٹی وی نے اعلان کیا کہ یہ ڈراما 5 جون سے ہر ہفتہ اور اتوار کو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 12 سے 2 بجے نشر ہوگا۔

اس سے قبل ’زندگی گلزار ہے ‘زی-زندگی پر نشر ہوا تھا، یہ چینل زی ٹی وی کی جانب سے پاکستانی، ترکی اور بھارتی سیریلز کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔تاہم پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں اضافے کے باعث پاک- بھارت اشتراک پر پابندی کے بعد یہ نشریات روک دی گئی تھیں۔

Leave a Reply