لاہور(ھم دوست نیوز)قومی کرکٹر احمد شہزاد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا کہ ﷲ عظیم ہے،مجھے بیٹی سے نوازا گیا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے احمد شہزاد کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ تم خوش قسمت ہو۔
سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی احمد شہزاد کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ماشاء ﷲ مبارک ہو بھائی‘۔
Load/Hide Comments