مظفر آباد(ھم دوست نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے 8ویں جماعت تک کے تمام طلبہ کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا گیا۔
ھم دوست نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا جسکے مطابق 8 ویں جماعت تک کے طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دی گئی ۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث آزاد کشمیر میں صورتحال گھمبیر تھی اور حکومت نے وقتاً فوقتاً ریاست میں لاک ڈاؤن لگائے رکھا ۔
لاک ڈاؤن کے دوران تمام تعلیمی ادارے ، نجی اکیڈمیز بند رہیں، پرائمری اور مڈل کلاسز کے طلبہ باقاعدگی سے اپنی تعلیم مکمل نہ کر سکے ، جس کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا کہ انہیں بغیر امتحانات لئے اگلی جماعتوں میں ترقی دی جائے گی ۔