سعودی عرب میں معذور خواتین کی کھیل کے میدان میں نمائندگی کے لیے فٹ بال ٹیم تشکیل دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
فرینڈز آف پیپل آف ڈس ایبل ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہزادی دانیہ بنت عبد اللہ بن سعود نے کہا ہے کہ 2007ءمیں یمامہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ٹیم تشکیل دینے والی الیمامہ ٹیم کومعذوروں کی ٹیم کے انتخاب کی مہارت حاصل ہے ۔
شہزادی مضاوی بنت عبد العزیز نے کہا کہ معذور خواتین کی فٹبال ٹیم کی تشکیل کا خیال پیش کرنے اور یمامہ ٹیم کے ساتھ شراکت کے معاہدے کی منظوری کے بعد یہ ٹیم اگلے ستمبر میں اپنا کام شروع کرے گی ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پانچ معذور لڑکیوں کی آمد سے حیرت زدہ ہوگئے۔
انہوں نے معذور خواتین کی فٹ بال ٹیم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا.