مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی بجٹ کے مقابلے میں ن لیگ اپنا بجٹ لائے گی .
شہباز شریف نے کہا کہ تین سال میں بے روزگاری بڑھنے سے عام آدمی کا زندگی کے ساتھ تعلق قائم رکھنا مشکل ہوگیا ، موجودہ حالت حکومت کی بدترین کارکردگی کی وجہ سے ہوئی۔
ن لیگ کے بجٹ سیمینار سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے آرڈیننس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، اس آرڈیننس کا راستہ روکیں گے۔