گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زیادتی

گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر زیادتی

لیہ (ھم، دوست نیوز) جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر طالبہ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔
ھم دوست نیوز کے مطابق ملزم شاہد اسلحہ کے زور پر طالبہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جس کے باعث وہ عدم تحفظ کا شکار ہے۔ متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ نے حکام بالا سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply