Fire

لاہور کا علاقہ گارڈن ٹاؤن بڑے حادثے سے بچ گیا

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں رینج روور گاڑی کو آگ لگ گئی۔

صبح سویرے لاہور کے مشہور علاقے گارڈن ٹاؤن میں پٹرول پمپ کے قریب ایک کار میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کار کو مکمل طور پر بھسم کر کے رکھ دیا۔ تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر  پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا اور ایک بڑے حادثے کو ہونے سے بچا لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جب پولیس اہلکاروں نے اس کار کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی کےڈرائیور نےموقع پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی اور پھر دو موٹر سائیکلوں میں جا لگی جبکہ ایک موٹر سائیکل کار میں اٹک گئی اور اس آگ کا سبب بنی۔

Leave a Reply