لاہور(ھم دوست نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کا جی ڈی پی ہمارے دور میں 7 فیصد سے اوپر تھا ،میں نے 1983 سے سیاست کا آغاز کیا اور پھر ترقی کرتے کرتے وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے تک پہنچا۔اگر انسان اپنے اندر سیکھنے کا جذبہ پیدا کرے تو وہ لازمی ترقی کرتا ہے ،میں نے انہی تجربات کی بنیاد پر نئی چیزوں کی بنیاد رکھی جیسے 1122، مفت تعلیم، مفت ادویات، چائلڈ پروٹیکشن بیورو وغیرہ ،ہم نے ٹیم منتخب کرتے ہوئے شارٹ، مڈٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے بنائے ،ہمارے تمام منصوبے دیرپا تھے۔ ان خیالات کااظہارا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان کی میزبانی میں ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments