پی ایس ایل 6: بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پی ایس ایل 6: بقیہ میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ 20 میچز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تجربہ کار امپائر علیم ڈار اور احسن رضا پی ایس ایل 6 کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

علیم ڈار کے علاوہ پی سی بی ایلیٹ پینل میں شامل 6 دیگر امپائرز بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق 6 امپائرز میں احسن رضا، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض، شوزب رضا، ضمیر حیدر، محمد انیس ، علی نقوی، افتخار احمد اور محمد جاوید شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 15 واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جس میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق شوزب رضا تھرڈ امپائراور فیصل آفریدی فورتھ امپائرہوں گے۔ محمد انیس اس میچ میں ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

Leave a Reply