لاہور(ھم دوست نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کی طرح سلمان بٹ اور محمد آصف کیلئے بھی آئی سی سی سے لڑے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں کی پابندی میں نرمی کیلئے بہت کوشش کی، آئی سی سی سےرابطہ کیا، انہیں منایا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی سی سی نےشرط رکھی کہ دونوں اپنے جرم تسلیم کرکےسٹہ بازوں کےنام بتائیں، آئی سی سی نے ہمیں شفاف تحقیقات کرنےکوکہا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کوسمجھایا کہ جرم تسلیم کرلیں لیکن وہ مسلسل جھوٹ بولتےرہے، آئی سی سی نےکہا کہ وہ جھوٹ بول رہےہیں لہذا ہم تعاون نہیں کریں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ محمدآصف اورسلمان بٹ کے ویڈیو پیغام سےآئی سی سی مطمئن نہیں تھی، محمد عامر نے جرم فوری تسلیم کیا اور ری ہیب پروگرام میں آئی سی سی سےتعاون کیا۔
Load/Hide Comments