لاہور(ھم دوست نیوز ) موٹروے پولیس سینٹرل زون سیکٹر ٹو نے کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا ۔ڈی آئی جی سینٹرل زون مسرور عالم کی جانب سے افسران کو تعریفی اسناد اورانعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ھم دوست نیوزکے مطابق ترجمان سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ ملزمان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بین ا لصوبائی سمگلنگ کرتے ہیں،موٹروے افسران نے پٹرولنگ کے دوران مشکوک کار کو روکا اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ڈرائیور پوچھ گچھ کے دوران گھبرا گیا ۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران کار سے لاہور اور کراچی کی جعلی رجسٹریشن بکس برآمد کئے گئے ہیں جبکہ 2جعلی نمبر پلیٹس،3موبائل فون اور شناختی کارڈبھی برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتا یا کہ موٹر وے افسران کی شاندار کارکردگی کی بنا پر ڈی آئی جی سینٹرل زون مسرور عالم نے افسران کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔