تربیلا اور منگلا سے 3300 میگا واٹ کم بجلی پیدا ہو رہی ہے

بجلی کی معوقعہ شارٹ فال.

منگلا(ھم دوست نیوز)وزارتِ توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا سے 3300 میگا واٹ کم بجلی پیدا ہو رہی ہے۔وزارتِ توانائی کے ترجمان نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ کم پیدا ہونے والی یہ بجلی کچھ دنوں میں بحال ہو جائے گی۔

وزارتِ توانائی کے ترجمان کے مطابق اس وقت ملک بھر کی مجموعی بجلی کی طلب 24100 میگا واٹ ہے۔شہر بھر میں 3200 میگاواٹ سے زائد بجلی سپلائی کی جارہی ہے، ترجمان کے۔ترجمان وزارتِ توانائی نے یہ بھی بتایا کہ سسٹم میں موجود بجلی کی پیداوار 22600 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کا شارٹ فال 1500 میگا واٹ ہے۔

Leave a Reply