پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 24 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
ائیرپورٹ منیجر کے مطابق ابوظہبی سے پشاور آنے والی پرواز پی آئی اے کی پرواز میں 24 مسافروں کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ مسافروں کے ٹیسٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کیے۔
ابوظہبی سے پشاور آئی پرواز میں 128 مسافر سوار تھے، کرونا ٹیسٹ کی تصدیق سراغ رساں کتوں سے کرائی گئی تھی۔
ائیرپورٹ منیجر نے کرونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں کوویڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 کی اموات ہوئیں جبکہ ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں دو دنوں بعد کرونا کیسز مثبت آنے کی 3 فیصد سے تجاوز کرچکی ہےجبکہ مجموعی طور پر21 ہزار 529 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔